ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: نامدھاری سماج کی معروف شخصیت’ بابو ماسٹر ‘انتقال کر گئے

بھٹکل: نامدھاری سماج کی معروف شخصیت’ بابو ماسٹر ‘انتقال کر گئے

Thu, 15 Oct 2020 12:29:20    S.O. News Service

بھٹکل،15؍اکتوبر(ایس او نیوز) نامدھاری سماج کی ایک معروف شخصیت اور سماجی قائد جے این نائک عرف’بابو  ماسٹر‘(84سال) کچھ دن علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔  بابو ماسٹر ایک خوش مزاج، ملنسار اور فرقہ وارانہ بھائی چارگی کا جذبہ رکھنے والی شخصیت کے مالک تھے اور بھٹکل میں غیر مسلموں کے علاوہ مسلم سماج میں بھی کافی مقبول تھےاورکے سینئرمسلم  قائدین کے ساتھ ان کے اچھے مراسم تھے۔

نامدھاری سماج کی نمائندہ شخصیات میں بابو ماسٹر صف اول کے لیڈر تھے۔انہیں اپنے سماج اور دھرم کی بے لوث خدمات کی وجہ سے  نامدھاری طبقے میں بڑی عزت اور احترام کا مقام حاصل تھا۔ان کے انتقال پر مختلف سماجی و مذہبی شخصیات نے اپنے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔


Share: